فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سکھ کمیونٹی کیساتھ بیٹھنے سے دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا، رمیش سنگھ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے سکھ کمیونٹی کیساتھ بیٹھنے سے دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا، رمیش سنگھ

سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور سکھ کمیونٹی کے ساتھ ملاقات میں ان کی عبادت گاہوں کی جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کرائی۔

سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے اس موقع پر کہا کہ فیلڈ مارشل کے اس اقدام سے دنیا بھر کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کی بروقت امدادی کارروائیوں کی بھی تعریف کی، جنہوں نے متاثرین کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا۔رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خود کرتارپور کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کی دیکھ بھال کے لیے ذاتی دلچسپی ظاہر کی، جس سے سکھ کمیونٹی کے دل میں پاکستان کے لیے احترام اور اعتماد مزید بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سکھ آکر کہتے ہیں کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ ترین ملک ہے اور پاکستان ان کی دھرتی اور جان ہے۔