پاکستان کے خلاف راج ناتھ کا بیان، کینیڈا میں سکھ کمیونٹی کا احتجاج

پاکستان کے خلاف راج ناتھ کا بیان، کینیڈا میں سکھ کمیونٹی کا احتجاج

کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سکھ کمیونٹی نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے پاکستان کے خلاف بیان کے جواب میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 مظاہرین نے بھارتی حکومت کے خلاف سخت نعرے لگاتے ہوئے خالصتان کے حق میں حمایت کا اظہار کیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کو پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بے بنیاد بیانات دینے کے بجائے بھارت کے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت بہت جلد کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہونے والا ہے۔

رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی پنجاب جلد ہی بھارت سے علیحدہ ہو کر ایک خودمختار خالصتان ریاست بن جائے گا، جہاں تمام قومیتوں کو برابر کے حقوق فراہم کیے جائیں گے۔ مظاہرین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور کشمیریوں، پنجابیوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق کے حق میں آواز بلند کی۔