واشنگٹن میں بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر سکھ برادری نے شدید احتجاج کیا اور بھارتی سفارتخانے کو گھیر لیا۔
مظاہرین نے خالصتان کے پرچم اٹھائے رکھے اور "بھارت مردہ باد" اور "قاتل مودی" کے نعرے لگائے۔ احتجاجی بھارتی ترنگے کو پھاڑ کر اس کے ٹکڑے سفارتخانے کے سامنے پھینکنے پر بھی اتر آئے، جس سے بھارتی سفارتی عملہ خوفزدہ ہوگیا اور پولیس کو فوری طلب کرنا پڑا۔موقع پر پولیس اہلکار کئی گھنٹوں تک موجود رہے تاکہ حالات قابو میں رکھے جاسکیں۔ خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹر سندھو نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دن واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا، جس میں ہزاروں سکھ حصہ لیں گے، اور وہ وقت دور نہیں جب بھارتی پنجاب کو آزاد کر کے خالصتان قائم کیا جائے گا۔یہ احتجاج بھارتی یومِ آزادی کی تقریب کو پرامن رکھنے کی کوششوں کے برعکس ایک بڑے مظاہرے میں بدل گیا۔