ہزاروں پروازیں منسوخ اور لاکھوں مسافر مختلف ممالک کے ایئرپورٹس پر پھنس گئے
لاہور(آئی این پی)ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں پروازیں منسوخ اور لاکھوں مسافر مختلف ممالک کے ایئرپورٹس پر پھنس گئے۔رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطی کی چھ بڑی ایئر لائنز کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا ہے۔ ان میں اتحاد ایئر ویز، ایئر عربیہ، فلائی دبئی، قطر ایئر ویز، امارات ایئر لائن اور کویت ایئر ویز شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ان چھ ایئر لائنز کی مجموعی طور پر روزانہ 2 ہزار 381 پروازیں مختلف ممالک کے لیے آپریٹ ہوتی تھیں، تاہم جنگی صورتحال کے باعث گزشتہ دس روز کے دوران صرف تقریبا 50 مخصوص پروازیں ہی روانہ ہو سکیں جبکہ مجموعی طور پر 23 ہزار 810 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ان ایئر لائنز کے ذریعے یومیہ لاکھوں مسافر یورپ، امریکا، کینیڈا، بھارت، آسٹریلیا، ملائیشیا، بنگلہ دیش، پاکستان اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے درمیان سفر کرتے تھے