محلہ طارق آبادکے شان اورناصر نے گولیاں سوڈا واٹر کی بوتل میں گھول کر پیں ہسپتال میں دونوں دم توڑگئے
لالیاں (خصوصی رپورٹ)بحث کے دوران زہر کھانے کی شرط لگاکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھانے سے دو دوست جاں بحق ہو گئے۔ بتایاگیاہے کہ لالیاں کے محلہ طارق آباد کے رہائشی 22 سالہ شان اور 25 سالہ ناصر آپس میں گہرے دوست تھے۔ بحث کے دوران دونوں نے زہر کھانے کی شرط لگا لی۔ انہوں نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں سوڈا واٹر کی بوتل میں گھول کر پی لیں۔ پہلے ناصر اور پھر شان نے یہ محلول نگلا، جس کے بعد دونوں کی حالت غیر ہو گئی۔انہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لالیاں منتقل کیا گیا، تاہم حالت تشویش ناک ہونے پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا، جہاں دونوں دم توڑ گئے۔ جاں بحق نوجوانوں کے ورثا نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کر دیا۔