معاہدے کے تحت یوکرین نادر معدنیات تک امریکہ کو ترجیحی بنیادوں پر رسائی دے گا
واشنگٹن (آئی این پی )یوکرین کے قدرتی وسائل سے متعلق امریکا اور یوکرین کے درمیان بالآخر معاہدہ طے پا گیا۔واشنگٹن اور کیف نے یوکرین کے قدرتی وسائل سے متعلق معاہدے پر دستخط کر دئیے۔کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد کیے گئے اس معاہدے کے تحت یوکرین اپنی نادر معدنیات تک امریکا کو ترجیحی بنیادوں پرڈیل کیلئے رسائی دے گا۔یوکرین کی اول نائب وزیراعظم یولیا سویریڈینکو نے تصدیق کی ہے انہوں نے معدنیات معاہدے پر دستخط کردیے ہیں اور دعوی کیا یوکرین فیصلہ کرے گا کہ کون سی معدنیات کہاں سے نکالنا ہیں