فضائی حدود رات 4 بجے سے صبح8 بجے تک بند رہے گی‘ائیر ٹریفک کنٹرولرز کمرشل پروازوں کو متبادل رہنمائی فراہم کریں گے: ایوی ایشن حکام
لاہور(رپورٹ:عدنان ملک)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کی کچھ فضائی حدود کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ لاہور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کا مخصوص حصہ ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے ایک مخصوص حصے کی فضائی حدود رات 4 بجے سے صبح 8 بجے تک بند رہے گی‘اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا ۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات پر مخصوص فضائی حدود یکم سے 31 مئی تک بند رہے گی، اس دوران ائیر ٹریفک کنٹرولرز کمرشل پروازوں کو متبادل رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ فضائی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس جزوی بندش سے فلائٹ آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔