بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد(یواین پی)پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود بند رکھنے کے فیصلے میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ، ذرائع کے مطابق حالیہ فیصلے کے تحت بھارتی پروازوں پر پابندی آئندہ ایک ماہ تک برقرار رہے گی، جس کے بعد صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام حملے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے باعث پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی تھیں۔