بھارتی طیاروں کے لئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے ) نے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کر دیا۔نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔