اسلام آباد(آئی این پی )نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو تائے یل سے ٹیلیفون پر رابط کیا ہے کورین وزیر خارجہ کو موجودہ علاقائی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بھارت کی بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم اور یکطرفہ اقدامات، خصوصا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے جیسے اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو تائے یل نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ظاہر کی اور مسائل کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ علاقائی امن و سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے