اوپن مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کے زائد نرخوں پر فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں دکاندار اپنی مرضی کے مطابق قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پیاز 60 سے 80 روپے کلو جبکہ آلو 40 سے 50 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ ٹماٹر 100 سے 120 روپے، لہسن اور ادرک 100 روپے پاؤ، شملہ 160 روپے، بھنڈی 360 روپے اور کریلے 350 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔اسی طرح کیلا 150 سے 180 روپے جبکہ کینو 500 سے 600 روپے درجن میں فروخت ہو رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر دکاندار اپنی مرضی کا الگ ریٹ مقرر کر رہا ہے اور مارکیٹ میں کوئی نگران یا انتظامی نگرانی موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں کنٹرول سے باہر ہیں۔