ایف بی آر نے انکم ٹیکس قوانین میں مزید ترامیم متعارف کرا دیں

ایف بی آر نے انکم ٹیکس قوانین میں مزید ترامیم متعارف کرا دیں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس قوانین میں مزید ترامیم متعارف کرا دی ہیں، جس کا نوٹیفکیشن انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 237 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق، ان ترامیم کو "انکم ٹیکس رولز 2025" کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے تحت رولز میں ایک نیا سیکشن بھی شامل کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ٹیکس ریٹرن فارم میں دستخط کرنے اور ترامیم کے آپشنز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ان ترامیم کا مقصد ٹیکس قوانین کو مزید شفاف اور مؤثر بنانا ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کے لیے سہولت پیدا کی جا سکے۔ حکام کے مطابق، اب ٹیکس دہندگان کو فارم اور دستاویزات کی جانچ پڑتال مزید آسان ہو جائے گی، جبکہ قوانین کی پاسداری اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے یہ ترامیم ضروری تھیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹیکس دہندگان کو ریٹرن فارم درست طریقے سے پُر کرنے اور اس پر دستخط کرنے کی واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ دستخط کا عمل لازمی قرار دینے سے ٹیکس گوشواروں کی قانونی حیثیت مزید مضبوط ہو گی۔ایف بی آر حکام نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ بھی ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے مزید ترامیم متعارف کرائی جا سکتی ہیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید آسان، شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔