دودھ فروشوں نے دودھ کو خالص ثابت کرنے کیلئے مختلف کیمیکلز کا سہارا لے لیا
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی، کسووال، شاہکوٹ وگردونواح میں مضرصحت دودھ کی فروخت بدستور جاری، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ دودھ فروخت کرنے والے گوالوں اور دودھ فروشوں نے دودھ کو خالص ثابت کرنے کیلئے مختلف کیمیکلز کا سہارا لے رکھا ہے جس کی وجہ سے بچے، بوڑھے، جوان، خواتین ان منافع خوروں کی درندگی کا شکار ہورہے ہیں۔ دودھ فروش خطرناک کیمیکلز اور مختلف قسم کے پا ئوڈرز سے دودھ تیار کرکے گلی محلوں میں فروخت کررہے ہیں جس کے استعمال سے شہری کینسر، ہیپا ٹائٹس ، معدے کے السر اور پیٹ کے امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مضرِ صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔