سیوریج لائن کی لیکیج سے کروڑوں مالیتی گھر زمین بوس ہونے لگے

شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ) سیوریج لائن کی لیکیج سے کروڑوں مالیت کے گھر زمین بوس ہونے لگے، انتظامیہ کی معنی خیز مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔جوگیاں والا محلہ کے مکین محمد اسلم ،محمد اکرم ،شیراں بی بی ،ہاشم علی ،فقیر حسین ولد محمد حسین ،بھولا ابراہیم کی قیادت میں اہل محلہ نے ہم خیال پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ محلہ جوگیاں والا سے گزرنے والی مین سیوریج پائپ لائن کی لیکیج سے محلہ بھر کے پختہ مکانات میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔بارہا میونسپل کمیٹی بلدیہ حجرہ کو اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور کو درخواستیں دیں مگر شنوائی نہ ہوئی۔ شہریوں نے وزیراعلی مریم نواز شریف سے اصلاح احوال اور مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مکانات مرمت کراسکیں۔