رافیل طیاروں اور بھارت کے غرور کو زمین بوس کردیا: پرویز اشرف

 مودی کی سیاست نفرت پر مبنی ، وہ ہمیشہ من گھڑت کہانیاں سنا کر پاکستان پر الزام لگاتا  ہے
بھارت ہمیشہ ہمارے شہریوں پہ حملے کرتا ہے، پاکستان نے صرف ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا
  اسلام آباد(آئی این پی )سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے  بھارت کو جن رافیل طیاروں پر غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مودی کی سیاست نفرت پر مبنی ہے، وہ ہمیشہ من گھڑت کہانیاں سنا کر پاکستان پر الزام لگاتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ فالز فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں بھارت نے حملہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا، بھارت ہمیشہ ہمارے سویلینز پہ حملے کرتا ہے، پاکستان نے صرف ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا، پوری قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے۔  شازیہ مری نے کہا ہے کہ مودی کا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ وہ جنگ کو ہوا دینا چاہتا ہے،پہلگام واقعہ پر وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہمارا کوئی کردار نہیں۔ہماری خاموشی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔