قوم کو آپریشن بنیان مرصوص کی مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ ہماری بہادر افواج نے ثابت کیا جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں
جی سی یونی ورسٹی چنیوٹ کیمپس کا قیام علاقہ میں ترقی کے سفر کا آغاز ہے،وفاقی وزیر پلاننگ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب
چنیوٹ(آئی این پی) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قوم کو آپریشن بنیان مرصوص کی مبارکباد پیش کرتا ہوںہماری بہادر افواج نے ثابت کیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں۔ وہ گزشتہ روز چنیوٹ میں جی سی یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس کے سنگ بنیاد کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا یہ کیمپس اس علاقہ میں ترقی کے سفر کا آغاز ہے یہاں سے نکلے طالب علم اپنی کامیابیوں کے جھنڈے پوری دنیا میں گاڑیں گے قوم کو آپریشن بنیان مرصوص کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ہماری بہادر افواج نے ثابت کیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے رافیل جہازوں کو زمین بوس کرکے دھاک بٹھا دی ہماری بہادر مسلح افواج نے فتح میزائل داغ کر رعب جمایا دشمن بھارت مدد لیکر سیز فائر کروانے میں کامیاب ہوا ہماری بحریہ نے سمندروں سے حملہ کرنے کے خواب چکنا چوڑ کیے پاکستان میں اس وقت ایسی قیادت نہیں تھی جو کہتی کہ کیا اب میں حملہ کروں موجودہ قیادت نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دئیے سوشل میڈیا کی قیادت اور حقیقی قیادت کا فرق سامنے آ گیا ہے ہمیں اب ترقی کے لیے ایکسپورٹس کی ضرورت ہے ہم نے 32 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کو 100 ارب تک لیکر جانا ہے ہم نے اگر خودار خوشخال قوم بننا ہے تو اکانومی کو ٹیکنالوجی سے لنک کرنا پڑیگا ہمیں ہر شعبہ کی پیداواری صلاحیت میں کوالٹی لانی ہوگی دنیا کو میڈ ان پاکستان کی بہترین کوالٹی دینی ہے یونیورسٹیوں کو صرف ڈگری دینے کی فیکٹریاں نہیں بلکہ ریسرچ کی طرف جانا ہوگا۔