فتح میزائل سسٹم نے بھارتی دفاعی نظام زمین بوس کر دیا

پاک فوج کے جوان اللہ اکبر کے نعرے لگا کر میزائل داغتے رہے‘ویڈیو وائرل ہو گئی
 اسلام  آباد(آئی  این پی ) پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں متعدد بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز اور چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔پاکستانی فتح-1 میزائل سسٹم نے  بھارتی نام نہاد دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا۔پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم سے بھارتی اہداف کو نشانہ بنانے کی ایک اور ویڈیو  لانچ سائٹ سے منظر عام پر آگئی۔میزائل دشمن پر داغنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاک فوج کے جوانوں کو نعرہ تکبیر کی آوازیں بلند کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہر نعرے پر میزائل فائر کیا جارہا ہے۔