اسرائیلی و امریکی حملے میں شہید ہونے والے آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایرانی قوم اپنے اسلامی اسباق کو اچھی طرح جانتی ہے اور یہ جانتی ہے کہ اسے کیا کرنا ہے۔ایرانی میڈیا نے اس کے ساتھ امام حسین کا قول بھی نقل کیا، جس میں فرمایا گیا تھا: "مجھ جیسا کوئی شخص، یزید جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا۔"سرکاری میڈیا کے مطابق شہادت کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ حملے میں خامنہ ای کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی جاں بحق ہوئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان کے مشیرِ اعلیٰ علی شمخانی، وزیر دفاع اور اسلامی پاسداران انقلاب کے سربراہ بھی اس کارروائی میں شہید ہوئے۔
خطے میں اس پیش رفت کے بعد کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ عالمی سطح پر ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔