علی خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے قبل کی تصویر منظر عام پر آ گئی

علی خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے قبل کی تصویر منظر عام پر آ گئی

 ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت سے چند لمحے قبل لی گئی ایک تصویر ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس نے دنیا بھر میں توجہ حاصل کر لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق تصویر میں خامنہ ای کو قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ تصویر سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ان کی رہائش گاہ میں لی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں اس پر تبصرے جاری ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس تصویر کا اجرا علامتی اہمیت رکھتا ہے اور یہ موجودہ حالات میں ایران کے بیانیے اور عوامی جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔یاد رہے کہ علی خامنہ ای 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران شہید ہو گئے تھے، جس کے بعد ایران سمیت دنیا بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔