رمضان ٹرانسمیشن میں ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شاگرد اور خانۂ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر طالبی نیا نے شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ آیت اللہ خامنہ ای شہادت سے قبل کیا سوچتے اور کیا کہتے تھے۔ڈاکٹر طالبی نیا کے مطابق، شہید سپریم لیڈر اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایک چھوٹے سے گھر میں سادہ زندگی گزار رہے تھے اور جب ان سے کہا گیا کہ خطرے کے وقت بنکر میں جائیں تو انہوں نے کہا کہ اگر پوری قوم کے لیے محفوظ انتظام کیا جا سکتا ہے تو وہ جائیں گے، ورنہ کہیں نہیں جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای ایران کے بعد پاکستان سے محبت کرتے تھے اور مغرب یہ پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ انہیں بھاری سیکیورٹی کے باوجود شہید کیا گیا، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ سادہ زندگی گزار رہے تھے اور بزدلانہ طریقے سے شہید کیے گئے۔