سیکورٹی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں، سیکرٹری داخلہ

 کیپٹن (ر)محمد خرم آغا  کا اسلام آباد میں مختلف مقامات پر قائم ناکوں کا دورہ ،چیف کمشنر بھی ساتھ تھے 
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی سیکرٹری برائے داخلہ کیپٹن (ر)محمد خرم آغا نے دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف مقامات پر قائم ناکوں کا دورہ کیا۔دورے میں انہوں نے ہدایت دی کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان اور سیکورٹی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ناکوں پر شہریوں کی حفاظت کے حوالے سے کئے گئے انتظامات اور آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔چیف کمشنر اسلام آبادنے بتایا کہ دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، تمام ناکوں پر شہریوں کی حفاظت کے لئے 24/7 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے