رات کی تاریکی میں حملہ کرنا تھا، لیکن تہران میں اجلاس کی اطلاع ملنے کے بعد ہفتے کی صبح حملہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) نے ایرانی قیادت کے اجتماع کا سراغ لگایا جس کے بعد پھر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔امریکی میڈیا (نیویارک ٹائمز) کے مطابق اسرائیل نے امریکی اور اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پر اس آپریشن کو عملی جامہ پہنایا، جس کی منصوبہ بندی کئی ماہ سے جاری تھی۔ ابتدائی منصوبے کے مطابق رات کی تاریکی میں حملہ کرنا تھا، لیکن تہران میں حکومتی کمپاؤنڈ میں ہونے والے اجلاس کی اطلاع ملنے کے بعد ہفتے کی صبح حملہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔امریکی میڈیا (نیویارک ٹائمز) کے مطابق ایران پر حملے سے کچھ دیر قبل امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے ممکنہ طور پر سب سے اہم ہدف آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی درست نشاندہی کر لی تھی۔آپریشن سے واقف ذرائع کے مطابق سی آئی اے کئی ماہ سے آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نقل و حرکت اور قیام گاہوں پر نظر رکھے ہوئے تھی اور وقت کے ساتھ اس کی معلومات زیادہ مستند ہوتی گئیں۔