ہم آخری قطرے خون تک انقلاب کے ساتھ کھڑے ہیں، ایران میں حکمرانی کا تسلسل یقینی ہوگا
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے اسرائیل کے ایرانی قیادت پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای کی قربانی کو مثال قراردیا اور کہا کہ ہم آخری قطرے خون تک انقلاب کے ساتھ کھڑے ہیں، ایران میں حکمرانی کا تسلسل یقینی ہوگا۔ترجمان ایرانی سفارت خانہ اسلام آبادکی طرف سے جاری بیان میں اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے نے ایرانی قیادت پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورآیت اللہ خامنہ ای کی قربانی کو مثال قراردیا اور اسلامی انقلاب کے اصولوں سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم آخری قطرے خون تک انقلاب کے ساتھ کھڑے ہیں، سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کوتاریخی عظمت کا حامل قراردیا اور کربلا کے شہدا کی یاد میں آیت اللہ خامنہ ای کی قربانی کو مثال قراردیا