میکسیکن انفلوئنسر پاؤلا مارکیز گھر میں مردہ پائی گئیں

میکسیکن انفلوئنسر پاؤلا مارکیز گھر میں مردہ پائی گئیں

میکسیکو کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر پاؤلا مارکیز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں، جس کے بعد ان کی اچانک موت نے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں افسوس اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ پاؤلا مارکیز کی لاش 30 مئی کو ان کے گھر کے اندر سے برآمد ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جن میں خودکشی اور ممکنہ قتل دونوں امکانات شامل ہیں۔ تاہم حتمی نتیجے کے لیے فرانزک رپورٹ اور مزید شواہد کا انتظار کیا جا رہا ہے۔پاؤلا مارکیز کے سوشل میڈیا پر 20 لاکھ سے زائد فالوورز تھے، جہاں وہ زیادہ تر لائف اسٹائل، ٹریول اور روزمرہ سرگرمیوں سے متعلق مواد شیئر کرتی تھیں۔ان کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔