جی ٹی روڈ کھوڑی کے قریب کھڈوں میں 5موٹرسائیکلیں یکے بعد دیگرے گریں
مریدکے(خصوصی رپورٹ)مریدکے جی ٹی روڈ پر کھوڑی کے قریب سڑک کی خستہ حالی ایک بار پھر حادثات کا سبب بن گئی،شادی کی تقریب سے واپس آنے والے پانچ موٹر سائیکل سوار یکے بعد دیگرے گہرے کھڈوں میں جا گرنے سے 13افراد زخمی ہوگئے جن میں سے3 شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہورکے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ جی ٹی روڈ کھوڑی کے قریب سڑک پر بنے بڑے بڑے کھڈے آئے روز حادثات کا موجب بنتے جا رہے ہیں۔جس سے لوگوں کی قیمتی جانیں اور املاک کا نقصان ہو رہا ہے لیکن محکمہ موٹروے پولیس اور این ایچ اے کے حکام بالا کی لاپروائی اور غفلت یہاں حادثات کی شرح میں گھنٹوں کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ رات بھی بارات سے واپسی پر پانچ موٹر سائیکلوں پر سوار تقریباً 13افراد یکے بعد دیگرے ان کھڈوں میں گرنے سے شدید زخمی ہوئے جنہیں مریدکے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا ،جن میں تین بچے دو خواتین اور آٹھ مرد شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تین شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے لاہورکے ہسپتال منتقل کر دیا۔