پنجاب کے شہروں میں سپلائی متاثر‘پشاور میں کوہاٹ روڈ پر بارودی مواد کا دھماکہ‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
بنوں/پشاور (آئی این پی) صوبہ خیبر پختون خوا کے شہر بنوں میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات میریان میں پیش آیا، دھماکے کے نتیجے میں پنجاب کے مختلف شہروں کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی۔دوسری جانب کے پی کے دارالحکومت پشاور کے کوہاٹ روڈ پر بارودی مواد کا دھماکا ہوا۔پولیس کے مطابق واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے