تہران (آئی این پی) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مبینہ طور پر سپریم لیڈر کے دفتر کو اپنا استعفی بھجوا دیا، جس کی وجہ ایرانی حکومت پر پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے مکمل کنٹرول کو قرار دیا جا رہا ہے۔ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق صدر پزشکیان نے اپنے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ اہم ریاستی فیصلوں میں ناصرف مجھے بلکہ دیگر اعلی حکومتی عہدیداروں کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے، جبکہ اصل اختیارات اب پاسدارانِ انقلاب کے سخت گیر کمانڈرز کے ہاتھ میں جا چکے ہیں۔دوسری جانب ایرانی حکومت نے صدر پزشکیان کے استعفی دینے کی خبروں کی سختی سے تر دید کر دی ہے۔ایرانی صدارتی دفتر اور سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر پزشکیان معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، ان کے استعفے کی خبریں جھوٹا پروپیگنڈا ہیں۔