وسیم اکرم کی موت کی افواہیں بے بنیاد شنیرا اکرم کی تردید،ویڈیو شیئرکردی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان جعلی خبروں اور مصنوعی ذہانت(اے آئی )سے تیار کردہ ویڈیوز کی سختی سے تردید کر دی ہے، جن میں دعوی کیا جا رہا تھا کہ وسیم اکرم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔یہ افواہیں جعلی ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے پھیلائی گئیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔افواہوں کا جواب دیتے ہوئے شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وسیم اکرم جم میں ورزش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ویڈیو میں سابق کپتان مختلف ورزشیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جن میں کیبل پل ڈانز، پل اپس اور باربیل فلور پریس شامل ہیں۔