ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین میکسویل نے ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میکسویل اب اپنی تمام تر توجہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر مرکوز کریں گے۔میکسویل نے اپنے کیریئر میں 149 ون ڈے میچز کھیلتے ہوئے 3990 رنز بنائے اور کئی یادگار پرفارمنسز دیں۔ انہوں نے ایک روزہ فارمیٹ میں نہ صرف بیٹنگ بلکہ اپنی آف اسپن بولنگ سے بھی ٹیم کو متعدد بار کامیابی دلائی۔ریٹائرمنٹ کے اعلان پر گفتگو کرتے ہوئے گلین میکسویل نے بتایا کہ یہ فیصلہ لینے سے پہلے انہوں نے چیف سلیکٹر جارج بیلی سے تفصیلی مشاورت کی۔ اُن کا کہنا تھا:
"میرا ون ڈے کیریئر اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا، لیکن ہر لمحے سے سیکھا اور بھرپور لطف اٹھایا۔ اب وقت ہے کہ میں اپنی توانائی مکمل طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر مرکوز کروں۔"میکسویل کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ان کی ریٹائرمنٹ سے ون ڈے اسکواڈ میں ایک خلا ضرور پیدا ہوگا، تاہم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں وہ آسٹریلیا کی جانب سے اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔