حیدرآباد: کتے کے کاٹنے سے زخمی 11 سالہ بچہ دوران علاج دم توڑ گیا

حیدر آباد (آئی این پی)حیدرآباد میں کتے کے کاٹنے سے زخمی 11 سالہ بچہ دوران علاج دم توڑ گیا۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ  گیارہ سال کا بچہ سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کیمطابق بچے کو 2 ماہ قبل کتے نے بازو پر کاٹا تھا لیکن اس نے گھر پر نہیں بتایا، جس کی وجہ سے بروقت ویکسینیشن نہ ہوسکی۔