قصور(خصوصی رپورٹ) کنگن پور میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔ 22 سالہ بشارت علی ولد مبارک علی اپنے گھر سے کام پر جارہا تھا کہ راستے میں آوارہ کتے نے اس پر حملہ کر دیا اور ٹانگ پر بری طرح کاٹ کھایا۔ متاثرہ نوجوان کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر کنگن پور منتقل کیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی نوجوان کو ضروری طبی امداد اور انسدادِ ریبیز ویکسین لگانے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔