سیالکوٹ(آئی این پی )تحریک انصاف نے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اندر ٹھپے لگائے جانے کا الزام عائد کردیا۔ پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ پی پی 52 سمبڑیال میں پولنگ کے دن ہمارے امیدوار فاخر نشاط گھمن کے پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال کر پولیس مار پیٹ کر رہی ہے، بہت سی جگہوں پر پولنگ ایجنٹوں کو اینٹوں اور پتھروں سے مارا گیا ہے، پی پی 52 سمبڑیال پولنگ اسٹیشن لوپووالی پنجاب پولیس کی جانب بدترین دھاندلی جاری ہے جہاں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا اور عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ یو سی بدوکی گاں رالیوکی اور کھرولیاں میں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اندر ٹھپے لگائے گئے ۔ ضمنی الیکشن کے لیے جاری پولنگ کے دوران 30 سے 35 ڈنڈا بردار مبینہ پولیس والے پولنگ سٹیشن کے اندر گھس گئے اور پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ کو دھکے مار کر زبردستی پولنگ سٹیشن سے باہر نکال کر اندر سے تالا لگا دیا۔