آئی ایم ایف کا وفاق کے اخراجات پر مانیٹرنگ سیل بنانے کا مطالبہ

کسی بھی منصوبے کیلئے جاری فنڈز کے مکمل استعمال تک مزید فنڈز جاری نہ کئے جائیں‘بجٹ اخراجات کیلئے استعمال ہونے والی ہر رقم کا ریکارڈ طلب 

اسلام آباد(آن لائن)آئی ایم ایف نے وفاق کے اخراجات پر مانیٹرنگ سیل بنانے کا مطالبہ کردیا جبکہ کسی بھی منصوبے کیلئے جاری فنڈز کے مکمل استعمال تک مزید فنڈز جاری نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم نے بجٹ اخراجات کیلئے استعمال ہونے والی ہر رقم کا ریکارڈ طلب کرلیا، یہ مطالبہ پبلک فنانس مانیٹرنگ سسٹم کی تشکیل کے لیئے کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پبلک فنانس کی ٹیم کی جانب سے آئی ایم ایف ٹیکنیکل ٹیم کو بریفنگ کے بعد یہ مطالبہ کیا گیا، مانیٹرنگ سیل کا مطالبہ آئی ایم ایف کی جانب سے بجٹ کے مشکوک استعمال پر کیا گیا ہے، اس ضمن میں آئی ایم ایف اپنے تحفظات کا اظہار متعدد بار کرچکا ہے۔