اسلام آباد اور نئی دہلی میں حکام نے ایٹمی تنصیبات کی فہرستیں ایک دوسرے کے حوالے کیں
اسلام آباد،نئی دہلی (آئی این پی )پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا۔ اسلام آباد اور نئی دہلی میں دونوں ممالک کے حکام نے ایٹمی تنصیبات کی فہرستیں ایک دوسرے کے حوالے کیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کے تبادلے کا معاہدہ 1988 میں طے پایا تھا۔پاکستان اور بھارت 1991 سے ہر سال یکم جنوری کو ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ ان فہرستوں کا تبادلہ جوہری تنصیبات اور سہولیات پر حملے کی ممانعت کے معاہدے کا حصہ ہے