پاکستان اپنی خودمختاری اور جائز قومی حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے، کہ یکطرفہ اقدامات کے ذریعے عالمی معاہدوں کو کمزور کرنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے آبی حقوق کو عالمی سطح کا قانونی تحفظ حاصل ہے۔ ایکس(سابقہ ٹوئٹر ) پر اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے آبی حقوق ہماری قومی سلامتی کا ایک لازمی حصہ ہیں، انہوں نے کہا کہ طاس معاہدے پرمنعقد ہونے والے بین الاقوامی سیمینار میں اہم گفتگو ہوئی، سیمینار میں دو ٹوک انداز میں اعادہ کیا گیا کہ کسی بھی عالمی معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا