اے پی پی سی میں تمام بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں، طارق فضل چوہدری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ اے پی پی سی میں تمام بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں اور منظور شدہ آسامیوں کے اندر رہتے ہوئے کی گئی ہیں اور تقرریوں کے عمل میں صوبائی کوٹہ کو بھی مکمل طور پر فالو کیا گیا ہے قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں منعقد ہوا وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ‘‘تمام بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں اور منظور شدہ آسامیوں کے اندر رہتے ہوئے کی گئی ہیں۔’’انہوں نے کہا کہ تقرریوں کے عمل میں صوبائی کوٹہ بھی مکمل طور پر فالو کیا گیا میں کورم کی نشاندھی کی گئی کورم پورا ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت جاری رہا اجلاس میں اے پی پی سی میں تقرریوں پر رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے 2023 سے اے پی پی سی (متعلقہ ادارے) میں ہونے والی تقرریوں سے متعلق سوال اٹھایا۔جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ‘‘تمام بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں اور منظور شدہ آسامیوں کے اندر رہتے ہوئے کی گئی ہیں۔’’انہوں نے کہا کہ تقرریوں کے عمل میں صوبائی کوٹہ بھی مکمل طور پر فالو کیا گیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی عالیہ کامران نے سوال اٹھایا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں جن بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی، ان پر کیا کارروائی کی گئی؟جس پر طارق فضل چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ‘‘جتنی بھی بھرتیاں ہوئی ہیں وہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہوئی ہیں، ان میں کوئی بے قاعدگی نہیں ہوئی۔’