کیپٹن کرنل شیرخان شہید کی بہادری ہمارے لئے قابل فخر ہے، طارق فضل چوہدری

شہید کی بے مثال جرات، عزم اور مادرِ وطن سے لازوال محبت عسکری تاریخ کا قابل فخر باب ہے، ایکس پر پیغام
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید کی بہادری ہمارے لئے قابل فخر ہے،شہید کی بے مثال جرات، عزم اور مادرِ وطن سے لازوال محبت عسکری تاریخ کا قابل فخر باب ہے۔کیپٹن کرنل شیرخان شہید کے 27 ویں یوم شہادت پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سوشل میڈیا ایکس پر پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کیپٹن کرنل شیرخان شہید کی بہادری ہمارے لئے قابل فخر ہے