ٹریفک کنٹرول کیلئے ڈرون کے استعمال کا فیصلہ

 ابتدائی طور پر ماہ ستمبر سے دس ڈرون کیمروں سے ٹریفک جام کی صورتحال پر نظر رکھی جائے گی
 لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں بے ہنگم ٹریفک کنٹرول اور ٹریفک جام کی فوری روک تھام کے لیے سیف سٹی حکام نے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ابتدائی طور پر ماہ ستمبر سے شہر کی معروف اور مصروف شاہراہوں کی مانیٹرنگ کے لیے دس ڈرون کیمروں سے ٹریفک جام کی صورتحال پر نظر رکھی جائے گی۔ڈرون کیمروں کی نشاندہی کے ساتھ وارڈنز کے ایل ٹی ہینڈ سیٹس منسلک ہوں گے، تاکہ موقع پر فوری پہنچ کر ٹریفک روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکام نے کہا کہ ڈرون کیمروں کے ذریعے ٹریفک مسائل کم ہوں گے اور بعد میں ڈرون کی تعداد بڑھا کر شہر بھر کی مکمل مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔ سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہریوں کو ٹریفک کے مسائل سے نجات ملے گی اور ٹریفک نظام میں بہتری آئے گی۔