لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق راوی روڈ۔میں اظہر سے1 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,فیکٹری ایریا میں نوید سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون, لوہاری میں فیاض سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون,شادمان میں ناصر سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون, گارڈن ٹاؤن میں شیراز سے60ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.لیاقت آباد اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں جبکہ شالیمار کاہنہ اور ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔