لبنان پر اسرائیلی جارحیت، ایک شخص جاں بحق، متعد زخمی

شیبا قصبے کے قریب اسرائیلی فورسز نے گھروں پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی
 بیروت(آئی این پی ) لبنان کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ، اسرائیل کا دعوی ہے کہ حملے کا ہدف حزب اللہ کا ایک عسکریت پسند تھا۔لبنان کی سرکاری خبررساںادارے کے مطابق، اسرائیلی ڈرون نے جنوبی سرحدی قصبے عیتا الشعب میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق، یہ حملہ حزب اللہ کے ایک جنگجو کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا،