زلزلے کی گہرائی 14 کلومیٹر اور زلزلے کا مرکز ساوتھ ویسٹ لاہور تھا،شہری خوفزدہ
لاہور (آن لائن)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ شہر لاہور میں 11 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ کی گہرائی 14 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز ساوتھ ویسٹ لاہور تھا۔ جن کی شدت نے دفاتر اور گھروں میں موجود افراد کو باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔زلزلے کے جھٹکے لاہور کے علاوہ قصور، اوکاڑہ، مریدکے، کامونکی اور شیخوپورہ میں بھی محسوس کیے گئے۔ شہری خوفزدہ ہو گئے اور گھروں، دفاتر، دکانوں اور تعلیمی اداروں سے باہر نکل آئے