بانی پی ٹی آئی کو مائنس کیا جا رہا ، علیمہ ، اب بھی رہائی کے بہت راستے موجود ، فیصل چودھری ،باہر اسمبلی لگائیں:سابق وزیر اعظم
راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کی 2 بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان نے ملاقات کی جبکہ علیمہ خان کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جس میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں معطل اراکین کا معاملہ زیر بحث رہا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان کو پنجاب اسمبلی میں احتجاج کی ہدایت کردی۔عمران خان نے 10 محرم کے بعد پارٹی کو احتجاجی تحریک شروع کرنے کا حکم دے دیا جبکہ تمام اراکین پنجاب اسمبلی کو اسمبلی کے باہر اپنی اسمبلی لگانے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک اراکین اسمبلی میں بحال نہیں ہوتے اپنی باہر اسمبلی لگائیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کیا جا رہا ہے، عمران خان نے 26 ویں ترمیم پر بات کی ہے۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا 26 ویں ترمیم کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، جو اسمبلی میں بیٹھے ہیں وہ چوری کے ووٹوں سے بیٹھے ہیں۔اب 27 ویں ترمیم لائی جا رہی ہے، آہستہ آہستہ عوام کی آواز بند کر دی ہے۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ 10 محرم کے بعد اس غلامی کے نظام کے بعد تحریک شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں اب بھی رہائی کے لیے بہت راستے موجود ہیں، پریشان نہیں ہونا چاہیے۔