تقریبا 50 افراد دھوئیں سے متاثر ، قریبی سپتالوں میں طبی امداد فراہم کی گئی
انقرہ (آئی این پی)ترکیہ کے شمال مغربی صوبے چناق قلعہ کے مرکزی علاقے میں خوفناک جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی جو تیز ہوائوں کے باعث تیزی سے پھیل گئی۔ مقامی حکام اور میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ سیکڑوں افراد کو احتیاطی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔صوبائی گورنر عمر تورامان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ آگ بجھانے کیلئے تقریبا 700 اہلکار، درجنوں گاڑیاں، فائر ٹرک، طیارے اور ہیلی کاپٹر تعینات کیے گئے ہیں۔ آگ کے خطرے کے پیشِ نظر ایک یونیورسٹی کیمپس، رہائشی علاقے اور فوجی تنصیبات کو خالی کرایا گیا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ ایمرجنسی گاڑیاں باآسانی آمدورفت کر سکیں۔