یو اے ای میں ایندھن کی نئی قیمتوں کا اعلان، پٹرول و ڈیزل مہنگا

ابوظہبی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے جولائی کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ فیول پرائس کمیٹی نے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافہ کردیا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا۔پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.70 درہم فی لٹیر مقرر کی گئی ہے جو جون میں 2.58 درہم فی لیٹرتھی۔پٹرول سپیشل 95  کی قیمت 2.58 درہم فی لیٹرمقرر کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ای پلس پٹرول2.51 درہم فی لیٹرمیں دستیاب ہوگا، ڈیزل کی نئی قیمت 2.63 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔