سی ٹی ڈی کی کارروائیاں:2 مطلوب دہشتگرد ہلاک ،3گرفتار

بنوں میں مارے گئے دہشتگرد پولیس کو مطلوب تھے، اسلحہ ،بارودی مواداوردستی بم برآمد
حیدرآباد سے گرفتار دتینوںہشتگرد وں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا 
بنوں؍حیدر آباد (آئی این پی )بنوں میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ حیدر آباد میں بھی کارروائی کے دوران تین خطرنا ک مطلوب دہشت گردگرفتارکرلئے گئے ۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے دہشتگرد متعدد مقدمات میں پولیس کومطلوب تھے۔ اسلحہ، بارودی مواد اور دستی بم برآمد کرلیا گیا۔دوسری جانب حیدرآباد کے تھانہ نسیم نگرکی حدود میں بھی سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران تین خطرناک مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پانچ کلو وزنی بم، 3 ہینڈ گرنیڈ اور غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔