یورپ میں قیادت کی ڈرامائی تبدیلیاں، خلائی سفر میں پیش رفت ہوگی ،معروف نجومی
لندن(خصوصی رپورٹ )برطانیہ کے معروف کاہنوں اور نجومیوں نے اگلے سال تین دہائیوں میں سب سے اہم عالمی تبدیلیوں کے آغاز کی پیش گوئی کی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ان کی 2025 کے حوالے سے کی گئی پیش گوئیوں میں ممکنہ عالمی وباء کا آغاز، پورے یورپ میں قیادت کی ڈرامائی تبدیلیاں اور خلائی سفر میں پیش رفت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مصنوعی ذہانت میں ارتقاء کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ جرمنی، سپین اور پولینڈ سمیت کئی یورپی ممالک 2025 میں انتخابات کروانے والے ہیں۔اس حوالے سے ان نجومیوں نے پیش گوئی کی ہے کہ ان انتخابات کے نتیجے میں مرکزی، روایتی سماجی،جمہوری جماعتوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ جرمنی 1991 کے بعد سے اپنی سب سے اہم اصلاحات سے گزرے گا تاکہ مینوفیکچرنگ پاور ہائوس کے طور پر اپنا مقام دوبارہ حاصل کر سکے۔ ایک ٹیرو کارڈریڈنگ میں 2025کی وبائی بیماری کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر COVID-19 سے بدتر ہوگی۔ پیش گوئی کے مطابق یورپی یونین اور امریکا سخت اے آئی ضوابط نافذ کر سکتے ہیں، تاکہ اخلاقی نگرانی کے ساتھ جدت کو متوازن رکھا جا سکے۔ نجومیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دوبارہ استعمال کے قابل راکٹ ٹیک میں ترقی کے ساتھ خلائی ریسرچ اور ایجادات کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا جو انسانی تہذیب کی حدود کو سیارہ زمین سے آگے بڑھا دے گا۔ انہوں نے معاشرے اور ثقافت میں ایک بڑی ہلچل کی بھی پیش گوئی بھی کی ہے، جس میں کاسمک روڈ ٹرپ ٹیکنالوجی، مذہب اور اقدار میں گہری تبدیلیاں، عیسائیت کی بحالی اور روایتی اقدار کی واپسی شامل ہے۔