مولانا فضل الرحمن رہائش گاہ کی ڈرون فوٹیج بنانا چادر و چار دیواری کے تقدس کی خلاف ورزی ہے: حافظ حمد اللہ

اوستا محمد (آئی این پی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد میں واقع نجی رہائش گاہ کی مبینہ طور پرڈرون فوٹیج بنانے اور اسے نشر کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شہری کی نجی رہائش گاہ کی بلااجازت فضائی نگرانی اور ریکارڈنگ چادر و چار دیواری کے تقدس شہری آزادیوں اور آئینی حقوق پر سوالیہ نشان ہے۔ آزادیِ صحافت کسی کو یہ اجازت نہیں دیتی کہ وہ صحافتی ذمہ داریوں کی حدود عبور کرتے ہوئے کسی کے گھر کی نجی زندگی کو نشانہ بنائے۔