پریزیڈنٹ کپ گریڈ ون میں شاندار مقابلے کے بعد خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ٹیم کی قیادت قومی کرکٹر افتخار احمد نے کی، جن کی قیادت میں ٹیم نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں متوازن کھیل کا مظاہرہ کیا۔میچ کے بعد کے آر ایل کی فتح پر جشن منایا گیا، جس میں سب کی توجہ افتخار احمد کے منفرد انداز نے حاصل کی۔ انہوں نے متنازع بھارتی فلم کے مشہور کردار رحمان ڈکیت کے اسٹائل میں رقص کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو میں ان کے جوش و خروش کو دیکھ کر شائقین نے انہیں محبت سے ’چاچا ڈکیت‘ کا لقب دے دیا۔شائقین اور مداحوں نے اس لمحے کو ڈومیسٹک کرکٹ کی خوشی، جوش اور جذبات کی بہترین عکاسی قرار دیا۔ کے آر ایل کی فتح اور افتخار احمد کے جشن نے پاکستانی کرکٹ کی مقامی سطح پر دلچسپی اور جوش کو دوبارہ اجاگر کیا ہے۔