دسمبر 2025: ایف بی آر کی تاریخی ٹیکس وصولی، ہدف کا 99 فیصد حاصل

دسمبر 2025: ایف بی آر کی تاریخی ٹیکس وصولی، ہدف کا 99 فیصد حاصل

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دسمبر 2025 میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تاریخی ٹیکس وصولی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ماہانہ ہدف کا 99 فیصد حاصل کیا گیا ہے۔

دسمبر میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 1,427 ارب روپے ٹیکس وصول کیے، جو کسی بھی دسمبر میں اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔ نومبر کے مقابلے دسمبر میں ٹیکس وصولی میں 59 فیصد اضافہ ہوا۔انکم ٹیکس کی وصولی میں 107 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا اور یہ 831 ارب روپے تک پہنچ گئی۔سیلز ٹیکس میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی 118 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔محمد اورنگزیب نے ایف بی آر کی فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور بہتر ٹیکس تعمیل کے ذریعے رسمی شعبے پر بوجھ کم کرنے پر زور دیا۔