لاہور: علامہ اقبال ٹاؤن میں کوڑے دان سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد

لاہور: علامہ اقبال ٹاؤن میں کوڑے دان سے نوزائیدہ بچے کی لاش برآمد

لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں ایک نوزائیدہ بچے کی لاش کوڑے دان سے برآمد ہوئی۔

ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق، گزشتہ رات ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں علامہ اقبال ٹاؤن سے نوزائیدہ بچے کی برآمدگی کی کال موصول ہوئی۔ فوری ردعمل کے بعد ٹیم موقع پر پہنچی اور بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا۔